ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیر ترین گروپ کا وزیراعلیٰ پنجاب کےعشائیےمیں شرکت کافیصلہ

Jkt meeting participate decided cm meeting
کیپشن: Jkt meeting participate decided cm meeting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےاتوارکی شب پاکستان تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کےارکان کوعشائیہ دیا جائے گا،جہانگیر ترین گروپ کا بھی عشائیے میں شرکت کا فیصلہ۔
  تفصیلات کےمطابق  بجٹ اجلاس سےایک  روزقبل وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں جہانگیر ترین گروپ کو بھی  شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کااس معاملے پر غیر رسمی اجلاس ہوا، مشاورت کے بعد ارکان کی اکثریت نے عشائیےمیں جانے پرزور دیا۔ جہانگیرترین  گروپ کےارکان کا کہناتھا کہ کیسز میں ریلیف مل رہا ہے جبکہ گروپ کے تمام ارکان کو بجٹ میں اکاموڈیٹ کیا جا رہا ہےاس لیےکوئی وجہ نہیں کہ عشائیےمیں شرکت نہ کی جائے۔