گجو متہ ستارہ تھیٹرمالکان کے خلاف مقدمہ درج

12 Jun, 2021 | 08:04 PM

M .SAJID .KHAN

(زین مدنی)پنجاب آرٹس کونسل نے این سی ای سی کے احکامات اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر گجو متہ ستارہ تھیٹر انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ کی نمائش رکوا کر تھیٹر مالکان حاجی شفیق ، فیصل اور پرڈیوسر چوہدری اسحاق پر ایف آئی آر درج ہوئی،پنجاب آرٹس کونسل اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل رانا کا کہناتھا کہ کسی کو بھی ڈراما قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے،ستارہ تھیٹر این سی او سی اور کورونا ایس اوپیز کی مسلسل خلاف ورزی کررہا،حکومت پنجاب کے نئے احکامات کے تحت سینما اور تھیٹرز نہیں چل سکتے۔

مزید پڑھئے: تھیٹر مالکان نے تھیٹر کھولنے کا اعلان کردیا

پنجاب آرٹس کونسل اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل رانا کے مطابق ستارہ تھیٹر میں ڈرامے کی نمائش جاری تھی،بغیر ڈراما سکرپٹ منظور کروائے اور بغیر سنسر ریہرسل کے ڈراما کیا گیا ۔

واضح رہے کہ تھیٹرز پرڈیوسرز  نےتھیٹرز ڈراموں کیلئے کھولنے کا اعلان کیاتھا جبکہ  ڈی سی مدثر ریاض ملک نے تمام تھیٹر ہالز کو مراسلہ بھیجاتھا، حکومتی نوٹیفکیشن میں تھیٹرز بند رکھنے کے باوجود تھیٹرز پرڈیوسرز نےتھیٹر کھولنے کا اعلان کیا،20 مئی کے نوٹیفکیشن میں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے سینما اور تھیٹرز بند رکھنے کا کہا ہوا ہے۔

دوسری جانب ڈی سی لاہور نے تھیٹرز پرڈیوسرز کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کا عندیہ دیاہے، مدثر ریاض نے تمام تھیٹرز کو مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا کہ تمام تھیٹرز 15 جون تک بند رہیں گے، احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں