ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی قومی ایمرجنسی ہیلپ لائن کے افتتاح کا امکان!

پہلی قومی ایمرجنسی ہیلپ لائن کے افتتاح کا امکان!
کیپشن: The possibility of opening the first national emergency helpline in Pakistan!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   25  جولائی کو  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پہلی قومی ہیلپ لائن  911  کے افتتاح  ہونے  کا امکان ۔

ذرائع کے مطابق  پہلی قومی ایمرجنسی ہیلپ لائن (پی ای ایچ ایل) کے نام سے کئی ارب مالیت کی اسکیم کے افتتاح کی عارضی تاریخ مقرر  کر دی گئی۔  اس سکیم کے تحت ایمرجنسی کے تمام نمبرز کو ایک جگہ کر کے 911  میں تبدیل کر دیا جائے گا۔   اس سکیم کو قومی شناخت دینے کے لیئے  اس کا تصور امریکا کی ہیلپ لائن 911 سے اخذ کیا گیا ہے۔   
اس قومی ہیلپ لائن کے قیام کا کام  سانحہ موٹروے کے بعد شروع کیا گیا جس میں ایک خاتون  کو کسی بھی ہیلپ لائن سے مدد نہیں مل سکی تھی۔ گزشتہ سال جب سانحہ موٹروے میں ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،   جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان میں پہلا ٹول فری ہیلپ لائن نمبر شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔  تاکہ آئندہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیئے تمام صوبوں کے لوگوں کو فوری امداد حاصل ہوسکے۔ 
پاکستان کی  پہلی ہیلپ لائن شروع کرنے سے پہلے ماہرین نے برطانیہ، امریکا اور دیگر ممالک کی ہیلپ لائنوں کے ماڈلز کا مطالعہ  کیا۔ ہیلپ لائن کے قومی فوکل پرسن عادل صافی نے بتایا کہ ماہرین نے ’786‘ کو پاکستان کا قومی ہیلپ لائن نمبر پیش کیا لیکن بعد میں اس کی جگہ 911 کردیا گیا۔  انہوں نے بتایا  کہ ہیلپ لائن بہت سے آپریٹرز چلائیں گے جو این سی او سی کے دفتر میں سینٹرل کنٹرول روم سے کام کریں گے۔  اس حوالے سے صوبوں کو ہدایت کی گئی  ہے کہ وہ تربیت یافتہ اور اہل آپریٹرز اور دیگر عملے کی تقرری کرکے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں کنٹرول روم قائم کریں۔  عادل صافی نے کہا کہ ’ابتدائی طور پر قومی ہیلپ لائن پر 4 طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جائے گا جس میں پولیس، فائر بریگیڈ، ایمبولینس سروس اور نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس شامل ہیں۔