( اناشیہ پاشا )ٹی ڈی سی پی نے 15 ماہ بعد ڈبل ڈیکر بس سروس بحال کر دی،سیاحوں نے شہر کا نظارہ کیا اور واہگہ تک سیر بھی کی، انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کورونا کے اثرات کم ہونے کے ساتھ زندگی بتدریج معمول کی طرف لوٹ رہی ہے،شہر کی سیر کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کو 15 ماہ بعد بحال کر دیا گیا، سیاحوں کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا, بس میں سوار ہونے سے پہلے ان کا ٹمپریچر چیک کیا گیا, انتظامیہ نے بھی سیاحوں سے تعاون کی اپیل کی.
ڈبل ڈیکر بس شہریوں کو واہگہ بارڈر تک لے کر جاتی ہے, سیاحوں نے بس سروس کی بحالی پر مسرت کا اظہار کیا,بس میں سوار شہریوں نے سیلفیاں لے کر اپنے سفر کو یادگار بنایا,کورونا کی وجہ سے جہاں کاروبار بند ہوئے وہیں سیاحت پر بھی بہت اثر پڑا، سیاحتی بس دوبارہ چلنے سے گھروں میں قید شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے پر لاہور میں میٹرو،سپیڈ بس سمیت ڈبل ڈیکر بس کی سروس بھی بند کردی گئی تھی,
پنجاب حکومت کے فیصلے کے مطابق میٹرو بس سروس کو کورونا کے پیش نظر 17 مئی تک بند کیا گیا تھا, میٹرو بس سروس کو صورتحال دیکھتے ہوئے ایک روز قبل ہی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاتھا،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹرو بس کے سٹاف اور ڈرائیورز کو کل ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کر کی گئی تھی۔
علاوہ ازیں این سی او سی کے فیصلے کے مطابق میٹرو بس سروس کورونا ایس او پیز کے مطابق چلائی جارہی ہےاور بسوں میں مسافروں کو فاصلے سے بٹھایا جارہا ہے۔