پنجاب کا بجٹ بننے پرعوام نے سوالات اٹھادیے

12 Jun, 2021 | 05:44 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)پنجاب کا بجٹ بن گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی بجٹ بننے ، کاپیاں چھپ جانے کے بعد بجٹ کو عوامی فلاحی بجٹ بنانے کی ہدایات کردیں.
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں بجٹ کو فلاحی بنانے پر سوالات اٹھا دئیے گئے،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ ہر شعبہ زندگی کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پائیدار اقدامات اور فلاحی بنانے کا حکم دیا، تاہم ان کی ہدایات پر عوام کی طرف یہ سوالات اٹھا دئیے گئے کہ بجٹ بننے کے بعد پنجاب کا بجٹ کیسے فلاحی بنے گا؟ بجٹ بکس چھپنے کے بعد ہر شعبہ زندگی کے لئے سہولیات کیسے فراہم کی جائیں گی؟ کیسے ترامیم کی جاسکیں گی؟

مزید پڑھئے: بجٹ میں عوام کوخوشخبریاں دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہیں بڑھانے کی خوشخبری سنا دی ہے، وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلی نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاق کی سطح سے ہٹ کر ہوگا، کابینہ کمیٹی فیصلے کی باقاعدہ منظوری دے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان پیر کو بجٹ اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس سے پہلے بھی صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصداضافہ کیا،بجٹ میں بھی ملازمین کو مایوس نہیں کریں گے۔ 

مزیدخبریں