ایک اور پاکستانی لڑکی ٹک ٹاک سٹار

12 Jun, 2021 | 05:17 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) عصر حاضر میں کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی پہچان کے سوشل میڈیا کا سہارالیا اور دیکھتے ہی چھاگئے، ان کی لوگوں میں ایک آمنہ نامی لڑکی کا ہے جس کی سادگی نے اس کو ٹک ٹاک سٹار بنادیا جس کے چرچے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے اس دور میں متعدد افراد اس کے ذریعے اپنی پہچان بناچکے ہیں، مختلف ایپس نے لوگوں کا معیار زندگی بدل کررکھ دیا،سوشل میڈیا پرکوئی 5 سیکنڈ کی ویڈیو اپ لوڈ کرکے مقبول ہوگیا تو کوئی اپنی منفرد ویڈیوز اور متنازعہ بیانات کی وجہ سے،سوشل میڈیا کا استعمال آج اس قدر بڑھ چکا ہے کہ بچے، بڑے، خواتین سبھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں،انہی لوگوں میں ایک آمنہ نامی پاکستانی لڑکی بھی شامل ہوچکی ہے جس کی سادگی نے اس کو ٹاک ٹک سٹار بنادیا۔

مزید پڑھئے: کار میں ڈانس کی ویڈیو کس نے بناکروائرل کی؟ نیلم منیر نے سب بتادیا

آمنہ کی تصاویر اور ویڈیوز پاکستان سمیت بھارت میں بھی دیکھی جارہی ہیں جس پر متعدد افراد کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہارکیا جارہا، آمنہ اپنی ویڈیوز میں کھانا بناتے، روٹی بناتے ہوئے مسکراتی نظرآتی ہیں، سادگی کی وجہ سے آمنہ ان ویڈیوز اور تصاویر کووہ پذیرائی ملی کہ وہ دیکھتے ہی ٹک ٹاک سٹار بن گئی، پُرکشش نین نقش رکھنے والی اس لڑکی نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔

آمنہ نامی لڑکی کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اس اکاؤنٹ پر صرف 15 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں،آمنہ کی ایک ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 19 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جو سوشل میڈیا پر ایک ریکارڈ ہے۔

آمنہ نامی لڑکی کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اس اکاؤنٹ پر صرف 15 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں،آمنہ کی ایک ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 19 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جو سوشل میڈیا پر ایک ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں دنانیر پاکستانی لڑکی نے اپنی ایک 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جو خوب وائرل ہوئی اور پاکستان، بھارت اور، ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے تھے ۔دیگر کئی ممالک میں اس کے چرچے ہوئے، اس ویڈیو نے دنانیر کوشہرت کی بلندیوں پر پہچادیا۔
 
 

 

مزیدخبریں