سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

12 Jun, 2021 | 04:59 PM

Arslan Sheikh

قذافی بٹ: پنجاب حکومت نےبھی ملازمین کوخوشخبری سنادی، رواں مالی سال کےبجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہیں بڑھانے کی خوشخبری سنا دی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاق کی سطح سے ہٹ کر ہوگا،کابینہ کمیٹی فیصلے کی باقاعدہ منظوری دے گی۔ 

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان پیر کو بجٹ اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس سے پہلے بھی صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصداضافہ کیا،بجٹ میں بھی ملازمین کو مایوس نہیں کریں گے۔ 

مزیدخبریں