سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت 4 گھنٹےطویل اجلاس, نئے مالی سال 2021-22 کےبجٹ کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بجٹ کو فلاحی بجٹ بنانے کی ہدایت کردیں
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت نئے مالی سال کےبجٹ کےحوالےسےاجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کےتحت مختلف سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اورترجیحات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےہرشعبہ زندگی کو سہولت فراہم کرنےکیلئےپائیداراقدامات کاحکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صوبےمیں یکساں ترقی کےویژن کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام کو حقیقت پسندانہ رکھنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا معاشی طور پر کمزور اورمحروم طبقے کی فلاح پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ہمارا یہ بجٹ عوام، کاشتکار، صنعتکار اور محنت کش دوست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو بجٹ میں خوش خبریاں دیں گے، عام آدمی کو بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔