ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیک کاپرائمری،مڈل کے سالانہ امتحانات سےمتعلق بڑا فیصلہ

پیک کاپرائمری،مڈل کے سالانہ امتحانات سےمتعلق بڑا فیصلہ
کیپشن: PEC exmas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے تمام سی ای اوز کو پرائمری اور مڈل کے سالانہ امتحانات کے لئےفوکل پرسن تعینات کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے تمام سی ای اوز کو امتحانات کے لئےفوکل پرسن تعینات کردیا،امتحانات کے لئے پیک آفس میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے،سوالیہ پیپرز کی جوابی کیز بھی پیک ہی جاری کرے گا،امتحانات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ضلع کے سی ای اوز پر ہو گی، پیپرز 18 جون سے 30 جون تک ہوں گے،نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: پرائمری اور مڈل امتحانات کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ قبل ازیں پیک حکام نے ہدایات جاری کیں تھیں کہ پرائمری اور مڈل امتحانات 2 مرحلوں میں ہوں گے، ناقص نتائج پر متعلقہ سکولوں کے اساتذہ کےخلاف کارروائی کی جائے گی،پیک حکام نے  پرائمری اور مڈل کے لارج سکیل پر ہونے والے امتحانات کے متعلق شیڈول جاری کردیا، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات دو مرحلوں میں لینے کا اعلان کردیا۔ 

پیک حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ کورونا کے باعث مختلف اضلاع میں سکول بند اور کہیں پر کھلے ہونے کی وجہ سے کیا گیا، پہلے مرحلے میں 26 سے 30 اپریل تک بچوں کا اسسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں 3 سے 6 مئی تک لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں بچوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا، بچوں کے مذکورہ ٹیسٹ سے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جاسکے گا۔

دوسری جانب پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے 36 اضلاع میں رینڈملی منتخب پرائمری کے بچوں کا امتحان لینے کیلئے فوکل پرسنز تعینات کردیئے، ضلع لاہور میں ڈپٹی ڈی ای او شالیمار ٹاؤن محمد عارف کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا۔

اٹک میں کاظم حسین، فیصل آباد میں ارشاد احمد، چنیوٹ میں محمد ظفر اقبال، چکوال میں فیض زمان، ملتان میں مظہر الحق ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ذوالفقار حسین کو فوکل پرسن تعینات کردیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer