حج ہوگا، مگر محدود

12 Jun, 2021 | 04:02 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: کورونا وائرس کی تیسری لہر، سعودی وزارت حج نے رواں برس فریضہِ حج محدود سطح پر کرانے کا اعلان کر دیا.

عرب میڈیا کے مطابق اس سال حج میں صرف مملکت میں مقیم افراد ہی شرکت کر سکیں گے۔سعودی شہریوں کے علاوہ مملکت میں مقیم غیر ملکی بھی مقدس فریضہ ادا کرسکیں گے۔ وزارت مکمل توجہ اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کا انعقاد کرے گی۔

غیر ملکی مسافروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ این سی او سی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پروازوں کو محدود کرنے کے حوالے فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی نے آج باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پاکستان کے ہوائی اڈوں پر یومیہ صرف 35 جہازوں کو لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ یومیہ 6 ہزار مسافر بیرون ملک سے پاکستان آسکیں گے اور پالیسی کا اطلاق 15 جون سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کورونا کی بگڑتی صورت حال کی وجہ سے زمینی اور فضائی سرحدیں بند کی گئی تھیں۔ اس وجہ سے صرف ایک ہزار مقامی عازمین ہی فریضہ حج ادا کرسکے تھے۔ قبل ازیں حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان ہر سال سعودی عرب جاتے ہیں اور رپورٹس کے مطابق 2019 میں تقریباً 25 لاکھ مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا۔ 

مزیدخبریں