ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگےدوڑ تےپیچھے چوڑ

LDA
کیپشن: LDA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کی پالیسی پر گامزن، سابق حکومت کا میگا پراجیکٹ پارک اینڈ شاپ ارینہ دو سال سے نظر انداز، ممکنہ کرایہ کی مد میں محکمہ خزانہ کو 62 کروڑ کا نقصان، منصوبہ رواں مالی سال میں بھی ادھورا رہے گا۔

میگا پراجیکٹ پارک اینڈ شاپ ارینہ کو 2017ء میں 1 ارب 40 کروڑ کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا، منصوبہ 2018ء میں مکمل ہونا تھا، تاخیر سے لاگت بڑھ کر 1 ارب 75 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی، منصوبے کے ڈیزائن اور سکوپ آف ورک بڑھنے سے لاگت 2 ارب تجاوز کرگئی ہے۔ ارینہ پراجیکٹ کا کنسٹرکشن ایریا 65 ہزار 856مربع فٹ ہے،مارکیٹ میں کم سے کم کرایہ فی مربع فٹ500 روپے کے قریب ہے، منصوبہ بروقت مکمل ہوتا تو ایک سال میں 84 دکانوں کا کرایہ کم سے کم 27 کروڑ 63 لاکھ وصول ہوسکتا تھا۔

 ایمفی تھیٹر، چائینیز ٹیرس، رولر کوسٹر، زپ لائن تاحال مکمل نہیں ہوسکی، موجودہ ڈی جی احمد عزیز تارڑ نے بھی منصوبے پر صرف ایک دورہ کیا، گورننگ باڈی نے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی گئی لیکن کمیٹی کی سفارش کے باوجود کام مکمل نہ ہو سکا اور منصوبہ تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer