غلط اطلاع تھانیدار کے گلے پڑ گئی

12 Jun, 2021 | 01:43 PM

Arslan Sheikh

سٹی42: باغبانپورہ پولیس غلط اطلاع پرملزم کی بجائے شہری کے گھرگھس گئی۔
تفصیلات کے مطابق غلط اطلاع ملنے پر باغبانپورہ پولیس کا تھانیدارسجاد اہلکاروں کےہمراہ شہری کےگھرگھس گیا۔ پولیس اہلکار شہری کے اہلخانہ سے بک میکر کا پو چھتے رہے۔ غلط جگہ چھاپہ مارنے کایقین ہونے پر تھانیدارمعافیاں مانگتا رہا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنرساجد کیانی نے ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی۔ شہری نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔ 

مزیدخبریں