ٹرانسفارمرز بار بار خراب کیوں ہوتے ہیں؟

12 Jun, 2021 | 01:36 PM

Sughra Afzal

(شاہد ندیم سپرا) ٹرانسفارمرز بار بار خراب ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی، لیسکو کے سب ڈویژنل دفاتر میں ناقص میٹریل سے ٹرانسفارمرز کی مرمت کیے جانے کا انکشاف ہوا، غیر قانونی مرمت سے متعدد علاقوں کے ٹرانسفارمرز بار بار جلنے کے سبب بھی بجلی کی بندش ہونے لگی۔

لاہور  کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ لیسکو کی ڈیمانڈ 4 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے، جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے چار ہزار میگاواٹ تک فراہمی ہورہی ہے، موسم میں تبدیلی کی وجہ سے لیسکو کی ڈیمانڈ میں کچھ کمی واقع ہوئی، تاہم بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔

 لوڈشیڈنگ کیساتھ ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے بھی بجلی کی گھنٹوں بندش معمول بن گئی ہے، لیسکو کے سب ڈویژنل دفاتر ورکشاپس کے مناظر پیش کرنے لگے ہیں، جہاں ناقص میٹریل سے غیرقانونی طور پر ٹرانسفارمر مرمت کرنے کا کام جاری ہے، ناقص میٹریل سے مرمت کی وجہ سے ٹرانسفارمر بار بار جلنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کی گھنٹوں بندش اور کم وولٹیج شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔

مزیدخبریں