طلبہ پھر سڑکوں پر

12 Jun, 2021 | 01:15 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: گرینڈ میڈیکل سٹوڈنٹ الائنس کے طلباء این ایل ای امتحان کی شرط کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ لاہور پریس کلب کے باہر سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق گرینڈ میڈیکل سٹوڈنٹ الائنس کے طلبہ نے این ایل ای امتحان کی شرط واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ لاہور پریس کلب کے باہر سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔مظاہرین نے پی ایم سی کے نائب صدر علی رضا کو عہدے سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ پی ایم سی میں علی رضا کو نائب صدر کے عہدے پر غیر قانونی طور پر تعینات کیا گیا۔نیشنل لائسنسنگ ایگزام رات کی تاریکی میں لایا گیا کالا قانون ہے۔ ایم بی بی ایس پاس کرنے والے طلبہ کو پریکٹس لائسنس حاصل کرنے کیلئے یہ امتحان لازمی دینا پڑے گا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ایم ڈی میں اسی قانون کے مطابق داخلہ لیا جس میں این ایل ای کی شرط نہیں تھی، این ایل ای ایک اضافی امتحان ہے جو پی ایم سی کے نائب صدر علی رضا نے طلباء پر مسلط کیا ہے۔ علی رضا ایک وکیل ہے، جوپی ایم سی میں بیٹھ کر ڈاکٹروں کی قسمت کے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں۔

مظاہرے میں شامل طلبہ کا کہنا تھا کہ حکومت نا اہل لوگوں کو اداروں پر مسلط کرنا بند کرے اور این ایل کی شرط واپس لے۔ این ایل ای کی شرط میڈیکل کے قوانین کا مزاق اڑانے کے مترادف ہے۔ اگر حکومت نے تیس دن میں یہ کالا قانون واپس نہ لیا تو اسلام آباد ڈی چوک پر احتجاج کریں گے۔

مزیدخبریں