سٹی 42: سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ہمیشہ لاہور قلندرز کو اسپورٹ کیا ، لیکن اب لاہور قلندرز بھی فیورٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے پی ایس ایل سکس میں لاہور قلندرز کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔ پی ایس ایل کا دوبارہ شروع ہونا خوش آئند ہے، یہ کرکٹ لورز کو خوشیاں دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، یہاں کسی کو اپنے نمبر کامعلوم نہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سر پر ہے، کسی کو نہیں پتا کہ کس نے کس نمبر پر کھیلنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں جو ایک بار کامیاب ہو جائے اسے اوپنر بنا دیتے ہیں، شرجیل خان میں ٹیلنٹ ہے مسلسل کھلا کر اعتماد دیں۔شعیب ملک ٹیم کی ضرورت ہیں، دباؤکا سامنا کرنا جانتے ہیں انہیں کپتان ہونا چاہیے۔ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں سب سے فٹ کھلاڑی ہیں آنکھ کا مسئلہ ہے تو نظر کا ٹیسٹ لے لیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیاں کرنے سے ٹیمیں نہیں بنتیں، مسلسل موقع دیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو پختہ ہونے دیں پھر موقع دیں۔ حیدر علی میں اوپنر کا ٹچ نظر آتا ہے وہ جہاں کھیلتے آئے وہاں کھلائیں۔