خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

12 Jun, 2021 | 10:47 AM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار  مسلم لیگ (ن) کے رہنما  وسابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی۔

  لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 16 جون کو 12بجے کے بعد سماعت کرے گا،ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے  مسلم لیگ (ن) کے رہنما  وسابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کررکھی ہے، خواجہ محمد آصف کی جانب سے 27 مارچ کو ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی  تھی۔

درخواست دائر ہونے سے اب تک تین مختلف ڈویژن بنچ تحلیل ہوچکے ہیں اور لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت دائر ہونے سے لیکر اب تک صرف ایک مرتبہ کیس کی سماعت ہوسکی ہے ،گزشتہ سماعت پر بھی جسٹس اسجد جاوید گھرال کی معذرت کے باعث بنچ تحلیل ہوگیا تھا۔

واضح رہےکہ22 دسمبر 2020 کو  نیب نے  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں   خواجہ محمد آصف کو اسلام آباد سےگرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں