اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف ایف آئی آر درج

12 Jun, 2020 | 09:10 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) معروف اداکارہ عائشہ ثناء پر تھانہ ڈیفنس بی میں شہری علی معین کی جانب سے پیسے نہ دینے اور جعلی چیک دینے پر ایف آئی آر درج جبکہ عائشہ ثناء منظر عام سے غائب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماڈل ہوسٹ عائشہ ثناء کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں شہری علی معین نے درخواست دی کہ عائشہ ثناء نے ان سے بیس لاکھ روپے ادھار لئے جو واپس نہیں کئے۔ شہری علی معین نے موقف اختیار کیا کہ انہیں عائشہ ثناء نے بیس لاکھ روپے کا چیک بھی دیا جو کیش نہیں ہوا، جس پر عائشہ ثناءکے خلاف پیسے نہ دینے اور دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت ایف آئی ار درج کردی گئی ہے۔

ڈیفنس بی پولیس کے مطابق ملزمہ نے ضمانت کروائی اور نہ ہی شامل تفتیش ہوئی۔عائشہ ثناء کیخلاف بیس لاکھ کا چیک باونس ہونے کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں گزشتہ ماہ درج ہواتھا۔ ایف آئی آر کے مطابق عائشہ ثناء نے مدعی مقدمہ میاں محمد علی سے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔ عائشہ ثناء نے پیسوں کے بدلے اتنی ہی مالیت کے چیک دیے تھےجو مقرر تاریخ میں کیش نہ ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزمہ عائشہ ثناء مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہو گئی ہےجسے جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء نے کمیٹی ڈال کر کئی افراد سے پیسے لئے اور اب وہ افراد بھی عائشہ ثناء کو ان دنوں تلاش کررہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ متعدد ایلیٹ کلاس کے افراد نے عائشہ ثناء کو پیسے دیئے ہیں اور اب عائشہ ثناء منظر عام سے غائب ہیں اور ان کے موبائل فون بھی بند جا رہیں ہیں۔

مزیدخبریں