رائیونڈ کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ

12 Jun, 2020 | 06:25 PM

Arslan Sheikh

( حسن خالد ) رائیونڈ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر واپڈا کے دفتر سے جا ٹکرائی، حادثے میں 3 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کر لیتے ہیں، مگر افسوس تیز رفتار  ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔

مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کا درست استعمال نا کر کے انسان اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔

رائیونڈ کھارا چوک کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی اچانک بے قابو ہوکر واپڈا کے دفتر کیساتھ جا ٹکرائی۔ گاڑی میں امین پورہ کے رہائشی 5 نوجوان سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 23 سالہ شہروز، 21 سالہ خرم اور 26 سالہ رجب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جاں بحق ہونیوالے نوجوانوں کی میتوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے۔

مزیدخبریں