(سٹی42) کورونا وائرس نے جہاں عام عوام، ڈاکٹر، پولیس،گورنمنٹ افسران اور اہم سیاسی شخصیات کو نہیں بخشا اسی طرح وائرس نے شوبز شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، مگر اداکارہ مہوش حیات کے حوالے سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں چل رہیں تھیں کہ وہ بھی اس وائرس کا شکار ہوگئیں جس پر ان کا وضاحتی بیان سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمگیر وبا کورونا وائرس نے متعدد شوبز شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شوبز ستاروں میں علیزے شاہ، ندا یاسر، یاسر نواز، ابرار الحق، صغیر الہٰی کھچی، روبینہ اشرف اور دیگر فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر شوہر اور اہلخانہ، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان اورگلوکار ابرار الحق کورونا وائرس سے متاثر ہو ئےان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔ معروف اداکارہ سکینہ سموں کے حوالے سے خبریں وائرل تھیں کہ وہ کورونا میں مبتلا ہوگئیں، جس پر انہوں نے تنگ آکر اپنا ٹویٹراکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔
گزشتہ دنوں اداکارہ سینئراداکارہ روبینہ اشرف کے بارے اطلاعات آئیں تھیں کہ ان کی حالت تشویشناک ہے، اداکار ہمایوں سعید نے ان کی صحت یابی کے لئے عوام سے دعا کی درخواست کی تھی، کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد روبینہ اشرف نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کیا،اس کے علاوہ گھر والوں کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ ہونے کے امکان ہیں۔ روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی طبیعت بہت زیادہ اچھی نہیں۔
اداکارہ مہوش حیات کے بارےسوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ ان میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس پر اداکارہ نے تردید کرتےہوئے خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ان کا کہناتھا کہ ایسی جھوٹی اور غیر مصدقہ خبریں شائع کرنے سے قبل انہیں فون کرکے تصدیق کی جائے تو اچھا ہوگا۔ایسی خبروں سے مذکورہ شخص اور اس کے اہل خانہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔صرف اپنے فالوؤرز بڑھانے کے چکر میں کسی اور کے حوالے سے جھوٹی خبریں شائع کرنے سے گریز کیا جائے۔