لاہور کورونا کے نشانے پر، 300 اموات

12 Jun, 2020 | 01:54 PM

Shazia Bashir

سٹی42: کورونا وائرس کے پے در پے وار جاری ہیں، لاہور میں وائرس سے اموات 300 ہو گئیں ،  1168 نئے مریض،  کیسز  کی مجموعی تعداد 22 ہزار 749 ،  تشویشناک مریضوں میں بھی اضافہ،  105 مریض آئی سی یو  اور 119 وینٹی لیٹرز پر موجود، ہیں،  سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب میجر ریٹائرڈ مشتاق وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

  

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پے در پے وار جاری ہیں، لاہور میں وائرس سے اموات 300 ہو گئیں، 1168 نئے مریض اور  کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہزار 749 ہوگئی ،تشویشناک مریضوں میں بھی اضافہ ہوگیا اور 105 مریض آئی سی یو اور 119 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں اور وائرس سے جاں بحق ہونے والے سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب میجر ریٹائرڈ مشتاق کی تدفین کردی گئی۔

 

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار  ایاز صادق بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے, سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے صاحبزادے ڈاکٹر علی ایاز  نے تصدیق کردی, سردار ایاز صادق نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا, سردار ایاز صادق کے صاحبزادے ڈاکٹر علی ایاز  کا  کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا   ہے اور اب  تمام فیملی ممبرز کے ٹیسٹ کراجارہے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے صاحبزادے ڈاکٹر علی ایاز  کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز سردار ایاز صادق کو  زکام ہوا  جس پر ٹیسٹ کرایا گیا ۔

 

دوسری جانب کورنا خطرنا ک فیز میں داخل ہوگیا ہے،  وبا پھیلاؤ کےسبب سرکاری ہسپتالوں کے ایچ ڈی یو اور آئی سی یو یونٹس میں گنجائش ختم ہو گئی، جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں تشویشناک مریضوں کے خصوصی وارڈز کے تمام بیڈز بھر گئے، سروسز میں 93 فیصد اورمیو ہسپتال کے ایچ ڈی یو ،  آئی سی یو  میں 80فیصد بیڈز فل  اور  کوٹ خواجہ سعید، یکی گیٹ ہسپتال میں تشویشناک مریضوں کیلئے جگہ ختم ہو گئی۔

مزیدخبریں