برائلر گوشت کتنے روپے کلو، قیمت ایک بار پھر تبدیل

12 Jun, 2020 | 12:26 PM

M .SAJID .KHAN

(حسن علی) برائلر گوشت کی قیمت کم ہوتے ہوئے پھر بڑھ گئی قیمت بڑھنے کی وجہ برائلر کی طلب میں اضافہ ہے جس کی سےآج کے دن بھی قیمت مزید بڑھی۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا، طلب میں اضافے کی وجہ سے مرغی فروشوں نے قیمت بڑھا دی،برائلر کی قیمت میں 7 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا، برائلر گوشت کی قیمت 258 روپے فی کلو سے بڑھا کر 265 روپے فی کلو مقرر کردی،زندہ مرغی ہول سیل قیمت 176 ، پرچون 184روپے فی کلو مقرر ہے،برائلر ٹریڈرز کا کہناتھا کہ برائلر کی پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے اس لئےقیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  شہر میں مرغی کی قیمت کی پرواز تھم گئی تھی،برائلرکی رسد میں بہتری سےقیمت کم ہونے سے مرغی کا گوشت 12 روپے کلو سستاہوا تھا،12 روپے کمی کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 284 روپے کم ہو کر 272 روپے کلو مقرر ہوئی تھی جبکہ زندہ مرغی کی  ہول سیل  قیمت 180، پرچون 188روپے فی کلو تھی، جس کہ بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی272 سے قیمت 258 پر پہنچ چکی تھی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، مگر اب پھر قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

برائلرمرغی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سےحکومت، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کےمابین جاری ڈیڈ لاک ختم ہونے پرمرغی کے گوشت کی قیمت  حکومت نے 260 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، جس پر لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی۔شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخنامے  کی بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت ہوتا رہا، شہر میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 260 روپے مقرر کر دی گئی لیکن مرغی فروش برائلرگوشت 350 روپے میں فروخت کرتے رہے۔

مزیدخبریں