(سٹی42)پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ عائشہ عمر ڈارموں میں اپنی کامیابی کے جوہر دکھا چکی ہیں،اپنی مزاحیہ اداکاری کی بدولت انہوں ڈامہ انڈسٹری میں کمال کام کیا، اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں بلبلے اور زندگی گلزار ہے قابلِ ذکر ہیں۔عائشہ عمر ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف فیشن ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں،اس بارعروسی لباس کی تشہیر کے باعث ان پر تنقید کی جارہی ہے۔پاکستان کے پہلے ورچوئل فیشن شو میں فیشن انڈسٹری نے کورونا کا مقابلہ کرنے والے داکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر فرنٹ لائن پر کورونا کا مقابلہ کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کیا۔شو میں ماڈلز سمیت مختلف اداکاراؤں نے بھی حصہ لیا جس میں عائشہ عمر بھی شامل تھیں۔
عائشہ عمر نےعروسی ملبوسات کی تشہیر کرتے ہوئے ایک کامدانی لہنگا چولی زیب تن کیا جس پر انہوں نے نگینوں سے سجا ماکس بھی پہنا۔ چند تصاویر عائشہ عمر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پو پوسٹ کیں،مداحوں نے اس پر اپنی رائے دیتے ہوئے، تعریف اور تنقید کی۔اس انداز میں تصاویر شیئر کرنے پر ایک پبلک پیج کی جانب سے لکھا گیا کہ اس فیشن شو میں خراج تحسین کہاں ہے؟ کسی کو دکھائی دے تو بتائے۔
اسماء عزیز نامی مداح نے سوال کیا کہ اس ورچوئل فیشن شو سے کیسے فرنٹ لائن ورکرز کو فائدہ ہوگا؟ کیا آپ نے اسے مفت کیا ہے؟ کیا جو بھی فنڈز ملے ہیں وہ طبی عملے کو دیے جائیں گے؟ایک اوراشفاق نامی مداح نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وبا آپ جیسوں کے باعث ہے، خدارا اب تو اسلامی تعلیمات کو اپنائیں۔ماسک کو بھی فیشن بنا لیا ہے۔
اسی طرح مرزا دانیال نامی صارف نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ماسک پہننے پر توبہ لکھا۔عثمان نامی مداح نے تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ کام صحیح ہے سٹائل بھی ماسک بھی۔ثمن نامی مداح نےاداکارہ عائشہ عمر کو اوور ایکٹنگ کوئن قرار دیا۔