کوروناایس او پیز ،شہریوں پرسختی کرنے کا فیصلہ

12 Jun, 2020 | 02:49 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر)کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی اور جرمانے کئے جائیں، ڈویژنل کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں گئیں۔

تفصیلات کےمطابق صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال، ایس او پیز پر عملدرآمد اور پیٹرول کی مصنوعی قلت کا جائزہ لینے کے لئے سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان،وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیرصدارت کیمپ آفس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ افسران شریک ہوئے جبکہ آئی جی پنجاب، ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کاکہنا تھاکہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میں کسی سے کوئی رعائت نہ برتی جائے۔ پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کر نےوالوں کے خلاف کارروائی کےلئے اوگرا اور پی ایس او کو بھرپور انتظامی معاونت فراہم کرنےکافیصلہ کیاگیا جبکہ انتظامی افسران کو 3ایم پی او کےتحت کارروائی کااختیاربھی دیاجائےگا۔

اجلاس میں کورونااضافے کے پیش نظر میڈیکل آکسیجن کی رسدیقینی بنانےکیلئےمقامی کمپنیوں سےرابطےکافیصلہ کیاگیا،جبکہ دوران ڈیوٹی کورونا سےمتاثرہونیوالے صحت، پولیس اوردیگرمحکموں کے افسران اور ملازمین کو علاج کی بہترین سہولیات اور وفات کی صورت میں خصوصی پیکج دینےکافیصلہ کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کہ کہ وہ عید الاضحی اور محر م الحرام کے انتظامات سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے کیلئے سفارشات بھجوائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہورشہر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 2185 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا،جہاں517 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر 251 دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور 13 لاکھ 48 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 266 گاڑیوں کو بند کیا گیا.ڈی سی دانش افضال کا کہنا تھاکہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں. ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ گاڑیوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے .

مزیدخبریں