پنجاب حکومت کی پھرتیاں

12 Jun, 2019 | 03:22 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) پنجاب حکومت نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے مالی سال ختم ہونے سے پہلے ہی 3 ارب 10 کروڑ کے تعلیمی وظائف کیلئے گرانٹ جاری کردی، قبل ازوقت فیصلے سے کروڑوں کے تعلیمی فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

حکومت نےمالی سال ختم ہونے سے قبل 3 ارب 10 کروڑ کی گرانٹ طالبات کے وظائف کےلیے جاری کر دی، مالی سال کے اختتام سے 20 دن قبل ہی سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو 3 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز  جاری کیے گئے۔

دوسری جانب سرکاری سکولوں میں چھٹیاں اور حکومت نے وظائف کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، اگر طالبات کو وظائف کے فنڈز نہ دیئے گئے تو یکم جولائی کے بعد یہ 3 ارب 10 کروڑ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہزاروں طلبا کو حکومت کی جانب سے وظیفہ دیا جانا تھا، وظائف کے لیے زیادہ تر اہل طالبات کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

مزیدخبریں