’’معصوم بچوں سے محنت مشقت کروانا انتہائی ظلم ہے‘‘

12 Jun, 2019 | 02:15 PM

Shazia Bashir

سٹی42: صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان کا چائلڈ لیبر کے خاتمے کے اقدامات کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام، کہتے ہیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے اقدامات کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد معصوم بچوں کو محنت مشقت کی بجائے تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے۔

صوبائی وزیر عنصر مجید خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق والدین کا معصوم بچوں کو پڑھانے کی بجائے محنت مشقت کروانے کا کبھی دل نہیں کرتا، والدین کو معصوم بچوں سے محنت مشقت کی بجائے تعلیم دینے کے رحجان کو بڑھانا چاہیے۔ انصرمجید خان کا کہنا ہے کہ ہمیں معصوم بچوں کے ہاتھوں میں مصنوعی آلات تھمانے کی بجائے کتابوں کا رحجان پیدا کرنا ہوگا، محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب چائلڈ لیبر کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لا رہا ہے، پنجاب بھر میں اب تک مختلف بھٹہ جات پر 8 ہزار سے زائد چھاپے مارکر 5 سو سے زائد مقدمات درج کروائے گئے۔

معصوم بچوں کو تعلیم دینے کی بجائے ان سے محنت مشقت کروانا انتہائی ظلم اور زیادتی ہے، انصرمجید خان کے مطابق سابق حکومتوں نے محنت کشوں کے بنیادی حقوق یا چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔    

مزیدخبریں