حمزہ شہباز کیخلاف نیب رپورٹ کے مندرجات منظر عام پر آگئے

12 Jun, 2019 | 01:53 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) حمزہ شہباز کیخلاف نیب رپورٹ کے مندرجات منظر عام پر آگئے، حمزہ شہباز پر 3.3 ارب کی منی لانڈرنگ اور چنیوٹ ملز کیلئے غیر قانونی نالہ بنانے کے الزامات ہیں۔

نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز، شہباز شریف اور سلمان شہباز و دیگر فیملی ممبرز پر مبینہ طور پر تین اعشاریہ تین ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، حمزہ شہباز نے 2006 سے 2017 کے دوران متعدد بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں کی غیر قانونی ٹرانزیکشن کیں، 2012 سے 2015 کے درمیان ان کمرشل اور رہائشی پراپرٹیزجوہر ٹاؤن اور جوڈیشل کوآپریٹو ہاؤسنگ میں خریدی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی اثاثہ جات 2003 سے 2017 کے درمیان ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، حمزہ شہباز نے بطور سی ای او، رمضان شوگر ملزغیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا, حمزہ شہباز نے 360 ملین کی رقم سے نالہ حکومتی خزانے سے تعمیر کروایا، نالہ صرف اپنی فیکٹری کو فائدہ پہنچانے کیلئے بنوایا گیا، چنیوٹ ملز کیلئے بنائے جانیوالے نالے کے احکامات سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے دیئے گئے۔

مزیدخبریں