ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا

مسلم لیگ (ن) نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)   پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے تحریک انصاف حکومت کے پہلے  بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، میاں مرغوب احمد، رمضان صدیق بھٹی نے وفاقی بجٹ کوعوام دشمن قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت ہر مہینے منی بجٹ لا کر اپنی نالائقی اور نااہلی کی حقیقت کو عوام کے سامنے ظاہر کر رہی ہے۔

لیگی رہنما وحید عالم خان، چودھری شہباز احمد اور سعدیہ تیمور سمیت دیگر نے بجٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضروریات زندگی کی تمام اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما کنول لیاقت ایڈووکیٹ اور رابعہ فاروقی کا کہنا تھاکہ عمران خان خود اے ٹی ایم کے سہارے اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں، انہیں عام آدمی کےمسائل کا کیا علم۔

Sughra Afzal

Content Writer