" وزیر اعظم کا تحقیقاتی کمیشن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دے گا"

12 Jun, 2019 | 12:23 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) وزیراطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والوں کے اثاثے اور بیٹے ملک سے باہر ہیں، احتساب کے عمل کو آگے چلانا پی ٹی آئی کی اولین پالیسی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ ہر کوئی یاد رکھے کہ پاکستان کا مفاد سب سے پہلے ہے، پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہر ایک کو منطقی انجام تک پہنچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کیخلاف ہر محب وطن شہری کو تحفظات تھے، ملکی ترقی کیلئے نئی ترجیحات کے تعین کا وقت آ گیا ہے، وزیر اعظم کا تحقیقاتی کمیشن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دے گا، عمران خان کا قوم سے خطاب اُن کے دردِ دل کی عکاسی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، عوام کو قرض کی عادت سے نجات دلانا وقت کا تقاضا ہے۔

مزیدخبریں