ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپکا نے بجٹ کو ملازم دشمن قرار دیدیا

ایپکا نے بجٹ کو ملازم دشمن قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ تجاویز میں ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں معمولی اضافے کو مسترد کردیا۔

ایپکا عہدیداروں کا کہنا ہے تھا کہ حکومت نے کمال ہنر مندی سے گریڈ 17 سے 20 کے افسران کی تنخواہیں 5 فیصد بڑھا کر اُن میں 10 فیصد ٹیکس بھی لگا دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ تنخواہ کم کردی گئی ہے، حکومت کا پیش کردہ بجٹ ملازمین دشمن ہے جو ہمیں کسی بھی قیمت پر نامنظور ہے.

ایپکا پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ پیش کردہ بجٹ کے مطابق مہنگائی کے حساب سے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، ہاؤس رینٹ2018 کی بجائے 2019 کی طرز پر 60 فیصد بڑھایا جائے، وفاقی جونیئر کلرک کو گریڈ 11 جبکہ سینئر کلرک کو 14 میں ترقی دی جائے۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایپکا پاکستان کی سنٹرل کمیٹی کا اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں احتجاج کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer