تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی پر بڑی پابندی لگ گئی

12 Jun, 2019 | 10:59 AM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) پنجاب کا بجٹ، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو بجٹ سیشن کے دوران لاہور سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام پی ٹی آئی ارکان کو 13 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کیں ہیں، بجٹ اجلاس سے پہلے پنجاب کابینہ کا اجلاس14 جون کو ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ ارکان اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران مکمل حاضری کو یقینی بنائیں، ارکان اسمبلی یا کابینہ ارکان کا شہر سے باہر جانا ضروری ہو تو وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اسمبلی میں بیوروکریسی ٹیم بھی تعینات کی جائے گی۔

مزیدخبریں