علی ساہی:جنرل بس سٹینڈ کے ٹرانسپوٹرز کے ساتھ عید الفطر کے حوالہ سے تمام متعلقہ تھانہ جات میں میٹنگ، اجلاس میں عیدکے موقع پرسکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے حوالے سے امور زیربحث آئے۔
میٹنگ میں سکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا اوراس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ عید کے موقع پر مسافروں کارش ہونے پر تمام بس اڈوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ انتظامیہ کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام آنے اور جانےوالے مسافروں کی سخت چیکنگ کی جائے گی۔
اس خبر ضرور پڑھیں:اسٹیٹ بینک کے سائے تلے سرعام نئے نوٹوں کی بلیک میں فروخت جاری
بس سٹینڈ ممبران بھی مسافروں کی سکیورٹی کے حوالہ سے بھرپور تعاون کریں، مسافروں کے سامان کی چیکنگ کریں اور مشکوک افراد کی فوری بروقت اطلاع کریں جبکہ لاری اڈوں پر جرائم پیشہ عناصر اور نوسر بازوں کے گرد گھیرا تنگ کریں۔