باب پاکستان منصوبہ کے پی سی ون کی تخمینہ لاگت پر نظر ثانی

12 Jun, 2018 | 09:03 PM

عطاءسبحانی
Read more!

درنایاب:پی ایچ اے نے باب پاکستان منصوبے کا چار ارب چھالیس کروڑ سے زائد نظر ثانی شدہ پی سی ون منظوری کے لئے پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے باب پاکستان کے پی سی ون کی تخمینہ لاگت پر نظر ثانی کردی ہے۔ پی ایچ اے نے پی سی ون میں سوا دو کروڑ کا اضافہ کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر پی سی ون کی لاگت چار ارب چھالیس کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس  خبر کو لازمی پڑھیں:شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کا شاندار منصوبہ

پی ایچ اے نے پی سی ون منظوری کے لئے محکمہ ہاوسنگ پنجاب کو بھجوایا ہے جسکے بعد اسے پی اینڈ ڈی ارسال کر دیا جائے گا۔ وہاں سے منظوری کے بعد باب پاکستان کا ٹینڈر نئے سرے سے لگایا جائے گا۔واضح رہے۔ اس سے قبل بھی ٹینڈر لگایا گیا۔ تاہم ٹھیکیدار کی عدم دلچسپی کے باعث اسے منسوخ کرنا پڑا۔

مزیدخبریں