ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی جیلوں میں بیمار قیدیوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت

پاکستانی جیلوں میں بیمار قیدیوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:سپریم کورٹ میں پاکستانی جیلوں میں بیمار قیدیوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی گئی۔ چیف جسٹس نے تمام صوبوں کے متعلقہ بورڈز کو بیمار قیدیوں کا معائنہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بیمار قیدیوں سے متعلق اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی،عدالت کو آگاہ کیاگیا کہ پنجاب کی جیلوں میں 30 اور بلوچستان کی جیلوں میں 15 جبکہ سندھ کی جیلوں میں 18 بیمار قیدی موجود ہیں۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:تنخواہ، واجبات ادا نہ کرنے والے میڈیا مالکان کیخلاف کارروائی ہو گی، چیف جسٹس ریمارکس

کے پی کے نمائندے نے بھی بیمار قیدیوں کے حوالے سے رپورٹ جمع کرا دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر تے ہوئے حکم دیا کہ بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں بیمار قیدیوں کو رہا کیا جائے۔