ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹرز کا بجلی کنکشن کاٹ دیا

لیسکو نے پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹرز کا بجلی کنکشن کاٹ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو نے کروڑوں روپے کے بلوں کی عدم ادائیگی پر پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹرز کی بجلی منقطع کر دی۔ ریکوری کے اہداف پورے کرنے کے لئے نجی و سرکاری صارفین کے بلوں کی اقساط پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر کمپنی میں نادہندگان سے ریکوری کے لئے مہم شروع کی گئی ہے۔ جس کے تحت صارفین کے کنکشن منقطع کرکے ریکوری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: شہر میں اورنج لائن ٹرین کیسے چلے گی؟ اعلیٰ حکام مشکلات کا شکار

لیسکو نے مہم کے دوران تین کروڑ پچھہتر لاکھ روپے کے بل واجب الادا ہونے کی وجہ سے پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹرز کی بجلی کاٹ دی، ایس ڈی او فیضان بٹ نے بتایا کہ نوٹسز کے باوجود عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کیا گیا۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولئے:  تحریک انصاف کا کیا ہوگا؟ رہنما ہی پارٹی کے کیخلاف دھرنا دینے پر تل گئے

دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندگان کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کرکے تمام دفاتر میں نوٹسز آویزاں کر دیئے گئے ہیں تاکہ بلوں کی ریکوری کی جا سکے۔ کمپنی نے ریکوری ہدف کی تکمیل کے لئے دو ماہ تک واجب الادا بلوں پر پابندی عائد کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کمپنی کی ریکوری اکانوے فیصد تک آ گئی تھی۔ جس میں پچھہتر فیصد سرکاری جبکہ نوے فیصد نجی صارفین سے ریکوری کی جا سکی، سو فیصد ریکوری کو یقینی بنانے کے لئے اقساط پر پابندی عائد کی گئی۔