ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے 11 سو سکول رواں سال نان سیلری بجٹ سے تاحال محروم

شہر کے 11 سو سکول رواں سال نان سیلری بجٹ سے تاحال محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:تعلیم کی زبوں حالی برداشت مگر سرکار کے اللے تللے جاری رہنے چا ہئیں۔ 11سو سکول نان سیلری بجٹ سے تاحال محروم،6 ماہ کے بجلی واجبات ادا نہ کئے جاسکے، نادہندگی کی وجہ سے کنکشن منقطع ہونے کا خطرہ۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے گزشتہ روز قبل لاہور اور صوبائی ایجوکیشن اتھارٹیز غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں چھ ارب روپے سے زائد کا بجٹ جاری کیا لیکن سکولوں کے سربراہاں کو تاحال بجٹ جاری نہیں ہو سکا۔ لاہور کے مختلف سکولوں کے سربراہاں کا کہنا ہے کہ نان سیلری بجٹ نہ ملنے کے باعث سرکاری سکولوں کے چھ ماہ کے بلوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات پر بھی رقم واجب الادا ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:سرکاری سکولوں کو تیسرے، چوتھے کوارٹر کے لیے نان سیلری بجٹ نہ مل سکا

ادھر لیسکو نے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے پر سرکاری سکولوں کے سربراہاں کو بھی وارننگ جاری کر دی ہے۔ سکول سربراہاں کا کہنا ہے کہ جون میں سکولوں کا بل ادا نہ کیا گیا تو بجلی کا کنیکشن کاٹ دیا جائے گا۔