عثمان علیم: پنجاب میں اعلی حکام نئی مشکلات میں پڑ گئے , اورنج ٹرین کا اسی فیصد کام مکمل لیکن آپریشنل معاملات طے نہ پاسکے۔ چینی کمپنی سی آر نورنکو سے متعدد میٹنگ کی گئیں مگر ریٹس کم نہ کروائے جاسکے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین کیسے چلے گی۔ اخراجات کون اٹھائے گا ،ٹھیکہ کس کو دیں؟ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بنائی گئی اورنج لائن آپریشنل اینڈ مینٹیننس کمیٹی کے حکام پریشان ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اورنج لائن ٹرین منصوبہ نے ملک کو مقروض کردیا
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی جانب سے چینی کمپنی سی آر نورنکو سے متعدد میٹنگ کی گئیں مگر ریٹس کم نہ کروائے جاسکے۔ ریٹس زیادہ ہونے کے باعث ٹھیکہ چینی کمپنی نورنکو کو دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔
خبر پڑھنا مت بھولئے: نگران حکومت نے عید سے پہلے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا
جبکہ دوسری جانب آپریشن اینڈ مینٹیننس کیلئےحکام کی جانب سے پنجاب ماس ٹرانزسٹ اتھارٹی کو دو راستے دیے گئے ہیں۔ آپریشن اینڈ مینٹیننس کے لیے وہ خود فرائض انجام دیگی یا اوپن بڈنگ کروائی جائیگی جس میں کوئی بھی کمپنی جسکے ریٹس سب سے کم ہونگے اسکو ٹھیکہ دیا جائیگا۔