بریانی ہم نےکھلائی ٹکٹس کسی اورکو دے دیں ،ن لیگی خواتین آبدیدہ ہوگئیں

12 Jun, 2018 | 02:52 PM

حرااعوان

عمر اسلم: مسلم لیگ ن کی آنٹیاں ٹکٹوں کی تقسم پر پھٹ پڑیں، قیادت پرخواتین سے دوستیوں کا الزام ، کہتی ہیں باہر سے آنے والوں کے لئے ٹکٹ،ڈنڈے کھانے والوں کو صرف دلاسے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق ن لیگی خواتین کارکنان نےمسلم لیگ ن لاہورکےدفترمیں احتجاج کرتےہوئےالزام عائد کیا کہ پارٹی رہنماوں نےاپنےعزیزوں کوٹکٹیں دیں ہیں۔ لیگی خواتین رہنما ٹکٹیں نہ ملنے پرآبدیدہ بھی ہوگئی۔ ان خواتین کارکنان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف ووٹ کوعزت دوکا مطالبہ کررہے ہیں ورکرکوبھی عزت دیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت صوبے بھر کی پولیس نے ہزاروں سائلین کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا 

 لیگی خواتین رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ جلسےہم نےکروائے ، بریانی ہم نےکھلائی لیکن ٹکٹس کسی اورکودے دی گئیں۔ احتجاج کرتےہوئے مسلم لیگ ن کی خواتین کارکنان نے کہا کہ ساری زندگی پارٹی کیلئے وقف کر دینےکےباوجود انہیں کوئی صلہ نہیں ملا۔

مزیدخبریں