ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت صوبے بھر کی پولیس نے ہزاروں سائلین کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا

لاہور سمیت صوبے بھر کی پولیس نے ہزاروں سائلین کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور سمیت صوبے بھر کی پولیس نے ہزاروں سائلین کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا، درخواستیں فائلوں کی نذر ہو گئیں،آئی جی پنجاب نے درخواستوں پر التوا کا نوٹس لے لیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے سی سی پی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ جس میں آئی جی آفس میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور آئی جی کو آنے والی درخواستوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے بارے میں احکامات دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:میو ہسپتال جرائم کا گڑھ بن گیا 

 آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام افسران آنے والی درخواستوں کوفوری نمٹائیں۔کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں 3 ہزار سے زائد سائلین کی درخواستیں عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہیں۔ تمام افسران کو 3 روز میں التو اشکار درخواستوں کی رپورٹ بھجوانے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔