پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، نقلی ڈرنکس بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

12 Jun, 2018 | 12:43 PM

حرااعوان

عمران یونس: فوڈ اتھارٹی نے لوہاری گیٹ میں کولڈ ڈرنکس کی اصل جیسی نقلی بوتلیں، جعلی پیکنگ اورڈھکن بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے لوہاری گیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کولڈ ڈرنکس کی اصل جیسی نقلی بوتلیں، جعلی پیکنگ اورڈھکن بنانے والی فیکٹری پکڑی لی۔ ٹیموں نے 40 ہزار سے زائد بوتلوں، پیکنگ اور ڈھکن موقع سے برآمد کر لیے گئے۔ متعلقہ فیکٹری جعلی کولا ڈرنکس لیبل اور بوتلیں تیار کرنے والی پنجاب کی سب سے بڑی فیکٹر ی تھی۔ پیکینگ تیار کرکے جعلی کولا ڈرنکس فیکٹریوں کو مہیا کی جاتی تھی۔فیکٹری میں تمام کمپنیوں کے برانڈز کی پیکنگ تیار کی جاتی تھی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:ملتان روڈ پر جانوروں سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا 

 علاوہ ازیں فوڈ ٹیموں نے فیکٹری اور گودام مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا کر مشینری اکھاڑ کر ضبط کرلی۔فوڈ ٹیموں کے مطابق سیل رسیدیں جعلی ناموں سے کاٹی گئیں تاہم ریکارڈ قبضے میں لے کرخریداروں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔رواں برس جعلی کولا ڈرنکس بنانے والی اب تک 100سے زائد فیکٹریوں کی جڑ اکھاڑی جا چکی ہیں۔

مزیدخبریں