اقصیٰ سجاد: جمعہ کے روز شہر میں ہونے والی بارش نے شینکڑوں آبادیوں کو ڈبو دیا، گلیوں میں تو پانی جمع ہوا ہی، بہت سی آبادیوں میں بارش کا پانی گھروں میں بھی گھس گیا لیکن ضلعی انتظامیہ، واسا اور ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز ہر سال کی طرح جمعہ کے روز بھی شہر کا لکشمی چوک ہی رہا۔ جمعہ کو ضلعی انتظامیہ اور واسا کی خصوصی توجہ کے نتیجہ میں لکشمی چوک میں جمع بیشتر پانی نکال دیا گیا جبکہ شہر کے درجنوں دوسرے علاقے رات تک پانی میں ڈوبے رہے اور وہاں واسا اور انتظامیہ کے لوگ دیکھنے تک نہیں گئے۔ واسا کے واٹر سکر اور دیگر مشینری کے ساتھ ورک فورس کو بھی چند علاقوں سے پانی نکالنے پر مامور رکھا گیا، شہر کے بیشتر علاقے آج بھی واسا کی شفقت سے محروم رہے۔
صبح دس بجے یہ خبر آئی کہ صبح سے برستاابررحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گیا ہے، لکشمی چوک پر چند منٹوں کی بارش کے بعد پانی جمع ہو گیا اور اور وہاں رکشے، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں بند ہو رہی ہیں۔
شہری نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پریشانی سے دوچار ہیں۔ دوسری جانب نشیبی علاقوں میں رہنے والے گھرانوں کے بچے بارش کا پانی جمع ہونے سے خوش تھے، ان کے لئے یہ پانی سوئمنگ پول کا کام دے رہا تھا۔ اور وہ پانی میں خوب مستیاں کر رہے تھے۔
شہریوں نے شکایت کی کہ انتظامیہ کو مون سون کے موسم کے آنے سےپہلے س بارش کے پانی سے نمٹنے کے انتظامات کرنا چاہئے تھے،شہری نالاں تھے کہ ہربارپانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث نقصان اٹھانا پرتا ہے۔
کچھ دیر بعد خبریں آئیں کہ واسا کے اہلکار بارش کے دوران ہی لکشمی چوک پہنچ گئے ہیں اور وہاں جمع بارش کے پانی کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
لکشم چوک پر کتنی بارش ہوئی
لکشمی چوک پر جمعہ کے روز 170 ملی میٹر بارش ہوئی، پچھلے سال سب سےزیادہ بارش291ملی میٹرلکشمی چوک میں ریکارڈکی گئی تھی۔
دوپہر ڈیڑھ بجے لکشمی چوک "کلئیر" کر دیا گیا
دُرِ نایاب: دوپہڑ ڈیڑھ بجے لکشمی چوک کو کلیئر کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ بارش رکنے کے بعد 40 منٹ کے مختصر وقت میں لکشمی چوک کلیئر کیا گیا۔
لکشمی چوک ضلعی انتظامیہ کی توجہ کا خصوصی مرکز
جمعہ کے روز مون سون کی پہلی شدید بارش برستے ہی ضلعی انتظامیہ اپنی روایتی پھرتیاں دکھانے کے لئے متحرک ہو گئی۔ کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر خود لکشمی چوک گئے اور وہاں جاری واسا کے رین واٹر ڈسپوزل آپریشن کا جائزہ لیا۔
بسام سلطان :ڈی سی رافعہ حیدر ،اسسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں متحرک ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنرلاہوررافعہ حیدرنے ایم ڈی واساغفران احمدکےہمراہ لکشمی چوک کادورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرلاہوررافعہ حیدر اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔
ایم ڈی واسانےنکاسی آب آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے تمام ہیوی مشینری کو استعمال میں لا کر جلد از جلد شہر کو کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس وقت تک تک سب سے زیادہ بارش 315 ملی میٹر تاجپورہ میں ریکارڈ کی گئی تھی اور لکشمی چوک کے علاقہ میں 170 ایم ایم بارش ہوئی تھی۔
رافعہ حیدر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دیگر علاقوں کے دورے
ڈی سی رافعہ حیدر لکشمی چوک معائنہ کے بعد اسلام پورہ پہنچ گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈزینب طاہر نے علی رضا آباد جلوس روٹ کا دورہ کیا اور آب نکاسی کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے دھرم پورہ انڈرپاس، عزیز بھٹی روڈ اور امجد چودھری روڈ کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے بھاٹی گیٹ اور اطراف میں بارشی پانی کا جائزہ لیہا۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے تاجپورہ ایریا میں نکاسی آب کی مانیٹرنگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نےحسین چوک اور گلبرگ ایریا میں بارشی پانی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایکسئین واسا کو سکر مشینیں نصب کر کے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
کمشنر لاہور کے زیر آب علاقوں کے دورے
بسام سلطان: کمشنرلاہورڈویژن زیدبن مقصودنے بھی شہرکادورہ تو کیا لیکن ان کی نظرِ کرم بھی مخصوص علاقوں تک ہی محدود رہی۔
کمشنرلاہورزیدبن مقصودنےنکاسی آب آپریشن کاجائزہ لینے کے لئے کینال انڈرپاسز،فیروزپورروڈ،لبرٹی ، لکشمی چوک، غالب مارکیٹ،عابدمارکیٹ،جیل روڈ،شمع اورقرطبہ چوک کادورہ کیا۔
کمشنرلاہورزیدبن مقصود نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے مام علاقوں پر یکساں فوکس ہے لیکن عملاً ایسا نہیں تھا۔ لاہور کے بیشتر نشیبی علاقے ہر بار کی طرح جمعہ کے روز بھی دن بھی انتظامیہ کی توجہ حاصل نہ کر سکے۔ ان مین وہ علاقے بھی شامل تھے جہاں بارش کا پانی نشیبی گھروں کے اندر تک پہنچا اور لوگوں کا سامان خراب ہوا۔
کمشنر زین العابدین نے ہدایت کی کہ تمام اےسیز اپنےعلاقوں میں آج کےمحرم جلوسوں کےروٹس سےنکاسی آب مکمل کرائیں، کمشنر لاہور جن علاقوں میں نکاسی آب انتظامات و آپریشن ومشینری فعالیت کا جائزہ لینے کے لئے گئے وہاں انہوں نے واسا کی واٹر سکر مشینیں اور ڈی واٹرنگ سیٹس کو کام کرتے ہوئے پایا۔ انہوں نے فیلڈ میں کام کرنیوالی مشینری کے جنریٹرز کو نکاسی آب مکمل ہونے تک مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی۔
وائس چئیرمین واسا کا لکشمی چوک کا دورہ
در نایاب: وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمدنے بھی لکشمی چوک کا دورہ کیا۔
وائس چیئرمین واسا نے نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ واسا کے ڈائریکٹر حامد لعل نے وائس چیئرمین واسا کو بریفنگ دی۔
وزیر بلدیات کا دورہ
راؤ دلشاد : ضلعی انتظامیہ اور واسا کے سینئیر افسروں کی طرح وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بھی بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کی توجہ بھی مخصوص علاقوں پر رہی۔ کمشنر زید بن مقصود، ایم ڈی واساغفران احمد بھی وزیر بلدیات کے ساتھ موجود رہے۔
صوبائی وزیر نے لکشمی چوک، عابد مارکیٹ میں نکاسی آب کی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے تاجپورہ اور قذافی سٹیڈیم کے قریب بھی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ذیشان رفیق نے میڈیا کو بتایا کہ لاہور میں آج ریکارڈ بارش ہوئی، واسا اور ایم سی ایل کی ٹیمیں متحرک ہیں،انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لکشمی چوک کو نصف گھنٹے کے اندر کلیئر کر دیا گیا، عابد مارکیٹ میں کام جاری ہے۔
وزیر بلدیات نے یقین ظاہر کیا کہ وزیراعلی کے لاہور بحالی پروگرام کی تکمیل سے پانی جمع ہونے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔