اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

12 Jul, 2024 | 10:58 PM

عثمان خان : راہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی جانب سے جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ کیا گیا ہے ۔ 

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنمائوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کے فیصلے پر گفتگو ہوئی۔ 

 مولانا فضل الرحمن  کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہماری جماعت تسلیم کرتی ہے۔ فیصلے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ خیر سگالی کرتے ہیں۔

اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمن کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا، کہا کہ آج کے فیصلے سے ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی قائم ہوگی۔

مزیدخبریں