عیسیٰ ترین : ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود میں ایک ہی قبیلے کے دو گروہوں میں ہونے والے تصادم میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ایک ہی قبیلے کے دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا، فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔ واقعے کی وجہ پرانی سیاہ کاری بتائی جارہی ہے۔