بارش کا پانی جمع ہونے سے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور پروجیکٹ کو دھچکا

12 Jul, 2024 | 09:29 PM

دُرِ نایاب:  جمعہ کے روز  بارش ہوئی تو بندروڈکنٹرولڈایکسیس کوریڈور پروجیکٹ بھی بارش کی نذرہوگیا. کنٹریکٹر نے بارش کا پانی نکالنے کے لئے مضحکہ خیز  طریقے سے گریڈر کو استعمال کرنے کی کوشش کی جس کا صفر نتیجہ نکلا اور مسلسل بارش سے مزید پانی جمع ہو گیا۔
بند روڈ ایکسیس کوریڈور پر پیکیج ٹو کی سروس لین مکمل بند ہو گئی۔ 
بارش کے پانی کا  نکاس نہ ہونے سے کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ بارش کے  پانی کےباعث بابوصابوسےٹریفک کیلئےسروس لائنزکوبندکردیاگیا۔
چند رو پہلے وزیراعلیٰ مریم نواز نےدورہ کرکےممکنہ بارشوں میں نکاسی کےانتظامات یقینی بنانےکاحکم دیاتھا۔ 
کنٹریکٹرنےبروقت انتظامات نہ کئے، بارش کے پانی کو گریڈر سے دھکیلنا شروع کردیا۔اس مضحکہ خیز کوشش کا نتیجہ صفر نکلا، گریڈر کے آگے بڑھنے کے  ساتھ پانی واپس اپنی جگہ پر آ جاتا تھا۔ 


وزیراعلیٰ نے سروس لائنزکی تکمیل کیلئے 30جولائی کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

مزیدخبریں