ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علمائے کرام قومی یکجہتی، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں : سی سی پی او لاہور

CCPO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسرار خان : سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ علمائے کرام قومی یکجہتی، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں ۔ عاشورہ محرم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قائم رکھنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
بادشاہی مسجد میں منعقدہ وحدت امت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے رہنماؤں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے سے بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔محرم الحرام  میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں علمائے کرام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ محکمہ داخلہ کے جاری ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔۔۔ تقریب سے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے بھی خطاب کیا ۔