ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد ، اور آٹابرآمد کرنے پر پابندی لگادی ۔
وفاقی حکومت نے امپورٹ اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز 2022 میں ترامیم کردیں ۔ وزارت تجارت نے گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کےمطابق گندم کی درآمد پرپابندی ہوگی ، درآمدی گندم سےتیارآٹابرآمد کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نےمارچ میں مشروط طور پر آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ حکومت نےبرآمدی مقاصدکے لیےدرآمدی گندم سےتیارآٹابرآمد کرنےکی اجازت دی تھی ۔ آٹابرآمد کرنےکی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم2021 کےتحت دی گئی تھی ۔