ویب ڈیسک : دوسری شادی کرنے سے روکنا بیوی کا جرم بن گیا ،حافظ آباد میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ۔
پولیس ذرائع کےمطابق شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا بیوی نے منع کیا ، جس پر شوہر نے طیش میں آ کر بیوی پر فائرنگ کر دی۔ اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر دو روز قبل سعودیہ سے واپس آیا تھا ۔
پولیس نے خاتون کی لعش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ۔