راو دلشاد:وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پنک ربن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عمر آفتاب کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری ڈیٹا بینک قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔نواز شریف کینسر ہسپتال میں بریسٹ کینسر بلاک بھی بنے گا۔
ملاقات میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرکی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔پنجاب میں فی میل سٹاف کے لئے میمو گراف کے ٹیسٹ کی سہولت لازم کرنے پر غور کیا گیا اورنوازشریف کینسر ہسپتال میں بریسٹ کینسر بلاک بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ میموگراف مشین کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے پی آئی ٹی بی کو ایپ بنانے کا ٹاسک دیا جائے گا۔پاکستان کے پہلے سرکاری نوازشریف کینسر ہسپتال کے بریسٹ کینسر بلاک میں تمام سٹاف خواتین پر مشتمل ہوگا۔ملاقات میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر بھی موجود تھے۔