جیلوں میں ریفارمزکیلئے7رکنی ٹاسک فورس قائم،وزیر اعلیٰ مریم نواز نےمنظوری دے دی

12 Jul, 2024 | 09:03 PM

 نعمان اشرف: جیلوں میں ریفارمزکیلئے7رکنی ٹاسک فورس قائم  کردی گئی  جس کے سربراہ ایم پی اے منان خان ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نےمنظوری دے دی۔ دیگر ممبران میں سپیشل سیکرٹری داخلہ ،آئی جی جیل خانہ جات ،سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبیلو ، سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ شامل ہیں  ۔ ٹاسک فورس کا سربراہ محکمہ جیل کے کام کاج کی نگرانی کرے گا۔
۔نوٹیفکیشن کےمطابق ٹاسک فورس کے چیئر پرسن اہم ارکان کے ساتھ صوبے بھر کی تمام جیلوں کا فزیکل معائنہ کریں گے۔کسی بھی بنیادی ڈھانچے اور آپریشنل مسائل کی نشاندہی کریں گے اور جہاں بھی ضروری ہو فوری تدارک کے اقدامات کریں گے۔
ٹاسک فورس اصلاحات کے ساتھ جیلوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔چیئرپرسن ٹاسک فورس کو تفویض کیے گئے کاموں کی پیشرفت کی رپورٹ براہ راست وزیر اعلیٰ کو دیں گے

مزیدخبریں