دالیں بھی غریب کی پہنچ سے باہر ، ضلعی انتظامیہ نے نیا نرخ نا مہ جاری کردیا 

12 Jul, 2024 | 08:28 PM

 نعمان اشرف: ٹیکسوں کی بھرمار،دالوں کے دام بھی بڑھ گئے۔ دالوں کی قیمت میں100روپے کلو تک اضافہ۔

 دال چنا کی سرکاری قیمت 305روپے کلو مقررہوگئی ۔  کالے چنے بھی 100روپے اضافے کے بعد 305روپے کلو ہوگئے۔ بیسن کی قیمت میں 90روپے کا اضافہ ہوگیا ۔ ایک کلو بیسن 210 سے بڑھ کر 300روپے کلو پر جا پہنچا۔۔ ضلعی انتظامیہ نے نیا مہنگائی نامہ جاری کردیا۔

،ڈی سی لاہور نے اشیائے خورونوش کی نئی قیمتوں کی ریٹ لسٹ جاری کرد ئیےنئے نرخوں کے مطابق باسمتی چاول 290 سے کم ہو کر 270 روپے فی کلو ہو گئے۔ریٹ لسٹ میں دال مسور کی قیمت 290 روپے فی کلو برقرار ہے ،،کالا چنا کی قیمت میں 100 روپے اضافہ،305 روپے فی کلو ہو گئے۔

نئی ریٹ لسٹ میں سفید چنے کی قیمت 310 روپے فی کلو برقرار ہے،،بیسن 90 روپے اضافے سے 210 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہو گیا۔

مزیدخبریں