اویس کیانی : وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کنہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ اور ڈیکلریشن آپ نے جمع نہیں کروائے، قصور وار الیکشن کمیشن کو کہہ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن آپ نے ٹھیک نہیں کروائے ، پارٹی ٹکٹ اور ڈیکلریشن آپ نے جمع نہیں کروائے ۔ وہ سیاسی جماعت جس کا پارلیمان میں وجود ہو، وہ آپ نے جوائن نہیں کی۔ اس کیس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے کے طور پر ڈیکلیئر کیے جانے کی درخواست آپ نے نہیں دی، اور قصور وار الیکشن کمیشن کو کہہ رہے ہیں۔ صرف آپ معصوم ہیں اور باقی سب قصور وار۔